مریم نواز تقریب کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکیں
سکیورٹی آفیسرز نے انہیں گرنے سے بچانے کیلئے فوری حرکت میں آتے ہوئے معاملہ کو کنٹرول کر لیا
لاہور(کھوج نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جشن آزادی کی سپیشل بچوں کی تقریب کے دوران آئیں تو بچے ان کے گرد اچانک اکٹھے ہوگئے جس پر وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گرتے گرتے سنبھل گئیں تاہم سکیورٹی آفیسرز نے انہیں گرنے سے بچانے کیلئے فوری حرکت میں آتے ہوئے معاملہ کو کنٹرول کر لیا اور مریم نواز شریف مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔
انہوں نے بادشاہی مسجد کے باہر علامہ اقبال کے مزار کے سامنے حضوری باغ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب بھی کیا ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کو77واں یوم آزادی مبارک ہو، کہ میری دائیں جانب سپیشل بچے کھڑے ہیں،میں تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں،اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں نے پڑھا ”ہم زندہ قوم ہیں ہم پائندہ قوم ہیں” آنے والے دور میں ملک کی باگ ڈور انہی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہو گی۔