مریم نواز کی مخالفت، شاہد خاقان عباسی نگران وزیراعظم کی دوڑ سے آئوٹ
شاہد خاقان عباسی کو نگران وزیراعظم کی دوڑ سے آئوٹ مریم نواز کی مخالفت کی وجہ سے کیا گیا ، اسحاق ڈار کا نام میاں نوازشریف کے چہتے ہونے پر فائنل کیا گیا
اسلام آباد(کھوج نیوز) نگران وزیراعظم کی دوڑ سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام کیوں نکالا گیا اس حوالے سے اصل حقائق سامنے آگئے ہیں۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی مخالفت کے نتیجہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگران وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے آئوٹ ہو گئے ہیں جبکہ دوسری وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نگران وزیراعظم کی دوڑ سے نام باہر نکال دیا گیا ہے کیونکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے چہتے ہیں جس کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے ن لیگی پارٹی کے کچھ رہنماء اسحاق ڈار کے نگران وزیراعظم بننے پر شدید نالاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنایا گیا تو تمام پراسیس دوبارہ ہوگا اور جمہوریت کو مزید خطرات لاحق ہوں گے جبکہ اسحاق ڈار کے حق میں بولنے والے رہنمائوں کا مؤقف ہے کہ پارٹی قائدین نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر ہی کیا اس میں ضرور کوئی نا کوئی حکمت عملی ہوگی۔