پاکستان

مریم نواز کی پنجاب وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تقریب میں شرکت’ تمام سٹالز کا معائنہ بھی کیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بینر پر دستخط کیے اور اپنا پیغام لکھاہر میدان میں نام روشن کرنے والی خواتین پر مجھے فخر ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تقریب میں شرکت، سٹالز پر رکھی گئی مختلف اشیاء کا معائنہ کیا اور خریداری کر کے خود ادائیگی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تقریب میں شرکت کے دوران فوڈ اتھارٹی، صنعت زار، قصربہبود،پی آئی ٹی بی اور بینک آف پنجاب کے سٹالز کا معائنہ کیااور سٹالز پر رکھی اشیا میں گہری دلچسپی کا اظہاربھی کیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سٹالز پر خواتین کے لئے خوراک اور دیگر امور کے بارے میں معلومات حاصل کیںنیز مریم نواز شریف نے دستکاریوں اور ہاتھ سے بنی اشیا کا معائنہ کے دوران خوبصورت دستکاری سے مزین اجرک نما سوٹ خود ادائیگی کرکے خریدا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بینک آف پنجاب کے سٹالز پر سکوٹی سکیم سے آگاہ کیا گیا بینک آف پنجاب نے خواتین کے لئے مخصوص ناز اکاؤنٹ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے تین سکوٹی مفت دیںجبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے سٹال پر بھی انہوں نے ٹیوٹا کے سٹال پر سلائی کڑھائی اور پینٹنگ کرنے والی طالبات سے بات چیت کی ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بینر پر دستخط کیے اور اپنا پیغام لکھاہر میدان میں نام روشن کرنے والی خواتین پر مجھے فخر ہے۔اس موقع پر ان کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button