پاکستان

”مریم کی مسیحائی“وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخی پروگران کا آغازکردیا

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے 'چلڈرن ہارٹ ،سرجری پروگرام' کے تحت 'چائلڈ سرجری کارڈ' تقسیم کیے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے ”مریم کی مسیحائی“ ہر سال دل کے مریض 5 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام کا آغاز کردیا،اس سلسلے کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ دل کے مریض بچوں کا ‘چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام’ کے تحت مفت علاج اور آپریشن کی فراہمی کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ‘چلڈرن ہارٹ ،سرجری پروگرام’ کے تحت ‘چائلڈ سرجری کارڈ’ تقسیم کیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا۔بتیا گیا کہ مریض بچے کا سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن ہوگا

پہلے مرحلے میں 6 سرکاری اور مخصوص نجی ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت دی جا رہی ہے ‘پی آئی سی’ اور چلڈرن ہسپتال لاہور،ملتان کے چلڈرن اور پی آئی سی،فیصل آباد اور راولپنڈی کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کے آپریشن ہوں گے دوسرے مرحلے میں وزیر آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں بھی چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت فراہم کی جائے گی چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کے لئے آن لائن ڈیش بورڈ بھی قائم ہوگا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا چلڈرن ہسپتال میں ہارٹ کے مریض بچوں کے لئے ‘پلے ایریا’ کا بھی دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا،

اس موقع پر وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نہیں ایک ماں کے طور پر منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں، بچے کی وفات پر مائیں جس صدمے سے گزرتی ہیں، سمجھ سکتی ہوں، چلڈرن ہارٹ سرجری کی جدید سہولیات ماؤں کے آنسو پونچھنے اور کم سن بچوں کی بیماری دور کرنے کی پرخلوص کوشش ہے، دل کے بروقت آپریشن کی سہولت نہ ہونے سے ہر سال 5000 سے زائد کم سن بچے وفات پا جاتے تھے، وزیر اعلی کو بریفننگ میں بتیا گیا کہ بچوں کے لئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی علاج گاہ میں خیبرپختون خوا اور دیگر صوبوں کے مریض بچوں کا بھی علاج ہوگا، امراض قلب میں مبتلا ننھے بچوں کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا،

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف منسٹر چائلڈ ہارٹ سرجری کی مانیٹرنگ کے لئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا بھی مشاہدہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا چلڈرن ہسپتال کارڈیک سرجری وارڈ کا دورہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کارڈیک سرجری وارڈ میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایچ ڈی یو اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ننھے مریضوں کی خیریت پوچھی، تحائف دئیے، لڈو بھی کھیلی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی مریض بچوں کے والدین سے بھی گفتگو، سہولیات کے بارے میں دریافت کیا

بچوں سمیت پنجاب کے ہر شہری کی تکالیف دور، قطار اور انتظار کے نظام سے نجات دلانا میرا مشن ہے، سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی استعداد میں اضافے کے لئے سپیشلسٹ سرجن اورالائیڈ سٹاف کی تعداد بڑھائی جائے گی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ ارض پر زندگی کی بقاء کے لیے نہایت اہم ہے۔ مریم نواز نے ’ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحول دشمن سرگرمیوں کے باعث اوزون تہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوزون تہہ کو نقصان پہنچنے سے ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ مریم نواز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہی ماحول کی بہتری کے لیے متعدد پروجیکٹس پر کام شروع کر دیا تھا جن میں ای بائیکس اور پلاسٹک بیگز کے استعمال کا خاتمہ سرِ فہرست ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button