پاکستان

مسئلہ کشمیر، وزیراعظم شہباز شریف نے مودی کو اوقات میں رہنے کی دھمکی لگا دی

بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، ایسی آنکھ کو نوچ کر پاؤں تلے روند دیں گے جو پاکستان کی جانب اٹھے گی

آزاد کشمیر(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو اوقات میں رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اچھا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے وہ کشمیریوں کا حق نہیں چھین سکتا، بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، ایسی آنکھ کو نوچ کر پاؤں تلے روند دیں گے جو پاکستان کی جانب اٹھے گی، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ قابض بھارتی حکومت نے آج کے دن مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے حقوق غصب کیے، وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button