پاکستان
مستونگ میں مقامی صحافی نثار احمد پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا، مخالفین کی فائرنگ سے قتل
قبائلی تنازع نثار احمدکے قتل کا شاخسانہ ہے اور ان کی زمینوں پرمخالفین سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی' نامزد مسلح افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے: ایس پی عابد خان
بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مقامی صحافی نثار احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایس پی مستونگ عابد خان کے مطابق صحافی نثار احمد کو ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا۔ نثار احمد ایک نیوز ایجنسی میں بطور رپورٹر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ قبائلی تنازع نثار احمدکے قتل کا شاخسانہ ہے اور ان کی زمینوں پرمخالفین سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔ ایس پی عابد خان کے مطابق نامزد مسلح افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔