پاکستان

مسقط میں مسجد پر فائرنگ، دفتر خارجہ کی تصدیق، اہلخانہ کی رہنمائی کیلئے ہاٹ لائن بنا دی گئی

عمانی حکام نے دہشتگردی کے واقعے میں4 پاکستانیوں کی شہادت کی اطلاع دی' دہشتگردی کا واقعہ مسقط میں علی بن ابی طالب مسجد میں رونما ہوا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد پر فائرنگ کی تصدیق دفتر خارجہ نے کر دی ہے جس کے بعد زخمیوں اور ان کے اہلخانہ کی رہنمائی کیلئے ہاٹ لائن بھی بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ عمانی حکام نے دہشتگردی کے واقعے میں4 پاکستانیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ مسقط میں علی بن ابی طالب مسجد میں رونما ہوا۔ مختلف اسپتالوں میں مزید زخمی پاکستانی زیرعلاج ہیں۔پاکستانی سفیرکا کہنا ہے کہ عمانی حکام اور اسپتال انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔پاکستانی سفارت خانے میں زخمیوں اور ان کے اہلخانہ کی رہنمائی کے لیے ہاٹ لائن بھی بنا دی گئی ہے۔ پاکستانی سفیر عمران علی کے مطابق 30 زخمی عمان کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے عمان کے اسپتالوں میں زیر علاج پاکستانی زخمیوں کی عیادت کی ہے۔عمان پولیس کے مطابق فائرنگ مسقط کی وادی کبیر میں واقع مسجد علی ابن ابی طالب میں گزشتہ شب کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button