پاکستان

مسلح افواج کے سروسزچیفس کی جانب سے ملک کی اقلیتوں کو مبارک باد

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقلیتوں کے دن پر مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی کے لیے مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان کی مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے ملک کی اقلیتوں کو مبارک باد دی گئی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقلیتوں کے دن پر مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی کے لیے مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ قوم کی ترقی اور خوش حالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابلِ فراموش ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سروسز چیفس نے کہا ہے کہ آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی ہماری عظیم قوم کا خاصہ ہے۔ مسلح افواج کے سروسز چیفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button