پاکستان

مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی کےدرمیان پاورشیئرنگ فارمولا طےپاگیا،کس کوکہاں کہاں پرکیاملےگا؟تفصیلات منظرعام پر

حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان پیپلز پارٹی کےدرمیان پاورشیئرنگ میں کئی نکات پراتفاق ہوگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی کےدرمیان پاورشیئرنگ فارمولا طےپاگیا،کس کوکہاں کہاں پرکیاملےگا؟تفصیلات منظرعام پر۔رپورٹ کےمطابق حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان پیپلز پارٹی کےدرمیان پاورشیئرنگ میں کئی نکات پراتفاق ہوگیا۔ (ن) لیگ اورپی پی کی رابطہ کمیٹیوں کا پاورشیئرنگ کے معاملے پراجلاس ختم ہوگیا جس میں دونوں جماعتوں کےدرمیان حکومتی اتحاد کےتحریری معاہدے پرمشاورت ہوئی۔ ذرائع کےمطابق اجلاس کےدوران معاہدے کےبقیہ نکات پرمرحلہ وارعمل درآمد اورکچھ نکات پرفوری عمل درآمد اورباقی نکات پرٹائم فریم دینے پراتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت نےقانون سازی، بجٹ اورپالیسیوں پرقبل ازوقت پیپلزپارٹی کواعتماد میں لینے پراتفاق کیا۔ ذرائع نےبتایا کہ اجلاس میں طے پایاکہ ملک کےاستحکام کےلیےدونوں جماعتیں مل کرچلیں گی جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کےجن اضلاع میں کامیاب ہوئی ہے،وہاں ان کی مرضی کےافسرتعینات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو (ن) لیگ کےارکان کےبرابرترقیاتی فنڈزدیےجائیں گے۔ ذرائع کےمطابق (ن) لیگ اورپی پی کےرہنما اجلاس کی رپورٹ قائدین کو پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button