پاکستان

مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی سےمزاکرات،پی ٹی آئی نےایک بارپھراُلٹی "قلابازی’ لگادی

قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نےتحریک تحفظ آئین کے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سمیت ایم کیو ایم سے بات چیت سے صاف جواب دے دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی سےمزاکرات،پی ٹی آئی نےایک بارپھراُلٹی "قلابازی’ لگادی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نےتحریک تحفظ آئین کے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سمیت ایم کیو ایم سے بات چیت سے صاف جواب دے دیا ہے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور رؤف حسن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اتحاد کے پلیٹ فارم سے کسی سے بات کرنا چاہیں تو ان کی مرضی ہے، بانی پی ٹی آئی واضح کرچکےہیں کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم سے بات نہیں ہوگی۔

عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ (ن) لیگ، پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم نےلندن پلان پرکام کیا، لندن پلان کا حصہ تھا کہ پاکستان کو لوٹو اورعیاشی کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹو حکومت نےعوام کو برباد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نےسیاسی قیادت سے مذاکرات کیلئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مکمل اختیارات دینےکا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کو سیاسی قیادت سےمذاکرات کیلئےمکمل اختیاردیا جائےگا،سیاسی قیادت سے روابط سےقبل مذاکرات کی شرائط اورطریقہ کارپرمشاورت ہوگی۔اگرمحمود خان اچکزئی سمجھتے ہیں کہ (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی سےبات چیت کرنی ہے تو وہ پی ٹی آئی کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی یاد رہےکہ گزشتہ روزخبرسامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی نےجیل سے محمود خان اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بجھوادیا ہےاوراسدقیصر نےمحمود اچکزئی سےملاقات میں مذاکراتی عمل آگےبڑھانےکا کہا ہے۔ ذرائع کےمطابق ٹی او آرطےکرکےپاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اورایم کیو ایم سے رابطہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button