پاکستان

مسلم لیگ(ن) عوام کو مہنگائی اوربھاری بلوں سےنجات دلائےگی،نوازشریف کا اعلان

نوازشریف کا کہنا تھا کہ گھریلو کےبعد صنعتی صارفین کیلئےریلیف تلاش کر رہےہیں، معیشت کو پاوں پر کھڑا کرنا ترجیح ہے

لاہور (کھوج نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اورسابق وزیراعظم نوازشریف نےکہا ہےکہ (ن) لیگ ہی عوام کو مہنگائی اوربھاری بلوں سےنجات دلائےگی۔ ماڈل ٹاون مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ گھریلو کے بعد صنعتی صارفین کیلئے ریلیف تلاش کر رہے ہیں، معیشت کو پاوں پر کھڑا کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم کام کریں اور دوسرا کوئی آکر ملک کی ترقی کو روکے اور غلط فیصلے کر کے ملکی ترقی کو ہی روند ڈالے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں نے ملک مہنگائی میں دھکیل دیا ہے۔قبل ازیں ملکی سیاسی صورتحال پر نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے نئی حکومتی معاشی پالیسی پر بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران ملکی سیاسی امور اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button