پاکستان
مسلم لیگ(ن) نےعمران خان کےآکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرکا الیکشن لڑنے کےخلاف اعتراضات اُٹھا دئیے
۔مسلم لیگ(ن) کی جانب سے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے لئے ایک قومی مجرم ہیں اس لئے وہ چانسلر کا الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر مسٹر اعوان نے عمران خان کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی کے چالنسلرکا الیکن لڑنے پر اعتراضات اُٹھا دئیے۔مسلم لیگ(ن) کی جانب سے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے لئے ایک قومی مجرم ہیں اس لئے وہ چانسلر کا الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں ۔اعتراض میں یہ نقطہ بھی اُٹھایا گیا ہے عمران خان کے ایک ثابت شدہ جھوٹے شخص ہیں جنھوں نے اپنی برطانیہ ہی میں اپنی سابق اہلیہ جمائمااسمتھ کی کفالت میں رہنے والی بیٹی ٹیریان وائٹ کو تسلیم نہیں کیا اس لئے انھیں اس سلسلے میں الیکشن لڑنے سے روجا جائے۔