پاکستان

مسلم لیگ(ن) کے اندر 18 ویں ترمیم کی تبدیلی پر غور،کہانی کھل گئی

مریم اورنگزیب نے پارٹی اجلاس میں 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کی تجویز سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

لاہور(کھوج نیوز)مسلم لیگ(ن) کے اندر 18 ویں ترمیم کی تبدیلی پر غور،کہانی کھل گئی، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی اجلاس میں 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کی تجویز سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کی تجویز سے متعلق خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوئی تجویز ن لیگ کے پارٹی اجلاس میں زیر غور نہیں آئی اور نہ ہی اس پر بات ہوئی۔

ن لیگی رہنماؤں نے 18 ویں ترمیم سے متعلق اخبار میں شائع اس خبر کو جھوٹ قرار دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن 18ویں ترمیم میں تبدیلی پر غور کررہی ہے اور پارٹی کی منشور کمیٹی کو اس حوالے سے کئی تجاویز موصول ہوئیں جس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کو نئی شکل دیے جانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button