پاکستان

مسلم لیگ (ن)اورپیپلزپارٹی نگران سیٹ اپ سے آوٹ،اسٹیبلشمنٹ نوازٹیکنوکریٹ کا بینہ نےحلف اُٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا

مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نگران سیٹ اپ سے آوٹ،اسٹیبلشمنٹ نوازٹیکنو کریٹ کا بینہ نے حلف اُٹھا لیا
اسلام آباد(کھوج نیوز)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نگران سیٹ اپ سے آوٹ،اسٹیبلشمنٹ نوازٹیکنوکریٹس کا کابینہ نے حلف اُٹھا لیا ،رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں 18 وزرا سے عہدوں کا حلف لیا گیا، کابینہ میں 7 معاون خصوصی بھی شامل کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزیر دفاع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شمشاد ختر وزیر خزانہ، سرفراز بگٹی وزیر داخلہ اور ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت ہوں گے۔جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

مشعال ملک وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ہوں گی، احمد عرفان اسلم کو وفاقی وزیر قانون کا قلمدان دیا جائے گا۔ شاہد اشرف تارڑ کو پوسٹل سروسز، عمر سیف کو آئی ٹی کا قلمدان ملے گا۔شاہد اشرف تا رڑ وزیر مواصلات جبکہ مرتضی سولنگی وزیر اطلاعات ہوں گے۔ انیق احمد وزیر مذہبی امور، جمال شاہ کو وزیر ثقافت کا قلمدان ملے گا۔انیق احمد، مدد علی سندھی، خلیل جارج، محمد سمیع سعید کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button