مسلم لیگ ن سےکشیدگی، زرداری کی جیل میں عمران خان سےملاقات؟
آصف علی زرداری کی پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے آج کی سب سے بڑی خبر آگئی

راولپنڈی(کھو ج نیوز)مسلم لیگ ن سےکشیدگی، زرداری کی جیل میں عمران خان سےملاقات؟ سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چئیرمین آصف علی زرداری کی پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے آج کی سب سے بڑی خبر آگئی ،تفصیلات کے مطابق مفاہمتی سیاست کے بادشاہ آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے چئیرمیں عمران خان سے ملاقات کا اشارہ دیدیا۔آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں اس لئے ہم پر آئندہ انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بائینڈنگ نہیں ہے ۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ایک معقول ووٹ بینک رکھتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے کا سندھ میں کوئی ووٹ بینک نہیں ہے اسی لئے ہم پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ سییٹ ایڈجسٹمنٹ کے خواہشمند ہیں آصف زردی نے کہا کہ اگر ن لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے آمادگی ظاہر نہیں کرتی تو پھر ہمارے پاس پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے آپشن کھلے ہیں۔