مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت عمران خان کیخلاف بول پڑی، بڑا اعلان کر دیا
عقلمند عوام پرفارمنس پر توجہ دیتے ہیں،ریاست کے خاف بیان بازی اور سازشوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہورہاہے
لاہور(سیاسی رپورٹر) پاکستا ن مسلم لیگ ن لاہور کے صدرو رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر’ جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، نگہت شیخ، میاں طارق اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عقلمند عوام پرفارمنس پر توجہ دیتے ہیں،ریاست کے خاف بیان بازی اور سازشوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو توڑنے کی باتیں کرتے ہیں، اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں،اور ان کی کارکردگی یہ ہے کہ 6 ماہ سے صرف جلسے جلوس ہو رہے ہیں، خیبر پختونخوا ایک ہزار ارب روپے کا مقروض ہے،انہوں نے کہا کہ یہ عجیب و غریب لوگ ہیں، ان میں کوئی تہذیب نہیں، ملک میں مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے، بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا گیا ہے، ایک صوبے کے وزیرِاعلیٰ کو اسی صوبے کی خدمت کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے، اسے دوسرے صوبے پر یلغار کرنے کا مینڈیٹ نہیں ملا۔