پاکستان

مسلم لیگ (ن) نےہم سےکہا کہ آپ کےساتھ دھوکا کیا جا رہا ہے،بلاول بھٹو کے انکشافات

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ خوف کی سیاست کرتے ہیں نہ مجبوری کی، مولانا فضل الرحمان نے بھی کبھی خوف یا مجبوری کی سیاست نہیں کی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران مسلم لیگ ن نے ہم سے کہا کہ آپ کے ساتھ دھوکا کیا جا رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سے کہا گیا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ہم صحیح طریقے سے آئین سازی کریں، جس پر انہوں نے مسلم لیگ ن کو کہا کہ ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان سے ان کی پارٹی کے تین نسلوں سے تعلقات ہیں، آئین کی حفاظت اور جمہوری نظام میں پیپلز پارٹی کا اتنا ہی کردار ہے جتنا جے یو آئی کا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ خوف کی سیاست کرتے ہیں نہ مجبوری کی، مولانا فضل الرحمان نے بھی کبھی خوف یا مجبوری کی سیاست نہیں کی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت آرٹیکل 8 میں ترمیم سے ملٹری کورٹس لگانا چاہ رہی تھی، جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آرٹیکل 8 میں ترمیم نہیں ہونی چاہئے، جس پر حکومت سے بات کر کے مجوزہ ترامیم سے آرٹیکل 8 میں ترمیم نکلوادی تھی۔
بلاول بھٹوکا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان سےطےہوا تھا کہ آئینی ترامیم پردو دن میں پھربیٹھیں گے، دو دن گزرنےوالے ہیں، پیپلزپارٹی کےنمائندے بتا رہےہیں کہ جےیو آئی کےنمائندے کامران مرتضی سےرابطہ نہیں ہو رہا۔
اس سےقبل اسلام آباد میں وکلا سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نےآئینی عدالت کےقیام کی حمایت کی اورکہا کہ آئینی عدالت میثاق جمہوریت کےتحت قائم کی جانی
 چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button