پاکستان

مسلم لیگ (ن) کا جنون تھا ،خواجہ آصف نےہمیں دوسری طرف دھکیلا،ریحانہ ڈارکا الزام

ریحانہ ڈار نے کہا کہ ’ہمارے خاندان میں مسلم لیگ ن کا جنون تھا لیکن خواجہ آصف نے ہمیں دوسری طرف دھکیلا، سیالکوٹ میں نواز شریف کو رئیس پاکستان کہتے تھے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کو جنون کی حد سے پسند کرتے تھے، خواجہ آصف نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ، سیالکوٹ میں نوازشریف پاکستان کا شیر کا کہا جاتا تھا ، ریحانہ ڈار کے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ریحانہ ڈار نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے کزن کے بیٹے سے میری بیٹی کی شادی ہوئی ہے ‘ ان کے خاندان کے ساتھ ہماری رشتہ داری ‘محلے داری ‘بڑا پیار بھی ہے اور ہم ان کا بہت احترام بھی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی مجھے کوئی سیاست کا شوق تھا میں نے تو اپنے خاوند اور بیٹے کو بھی روکا تھا کہ پاکستان کی ساست میں حصہ نہ لو لیکن انہوں نے میری ایک نہیں سنی۔ میرے خاوند امتیاز الدین نے 2002ء میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا تھا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے تھے۔ ریحانہ ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جتنی عزت اور مقام میرے بیٹوں کو پاکستان تحریک انصاف میں ملا کہیں اور نہیں ملا اور نہ ہی ملنا تھا کیونکہ ن لیگ پر سب رشتہ داروں کا قبضہ ہے ، ن لیگ میں صرف چچے ، بھتیجے ، تائے وغیرہ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے، میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں اتنا ہی کم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس الیکشن میں بہت عزت دی اور مجھے خواجہ آصف کے خلاف بڑی کامیابی دلوائی ، میرے پاس 350 فارم 45ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خواجہ آصف کو الیکشن میں شکست ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button