پاکستان

مسلم لیگ (ن) کا چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پرحملہ،فیصل واوڈا کا سنسنی خیزانکشاف

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 18 بےایمان لیڈروں کیلئے بہت مشکل وقت آگیا ہے

کراچی(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کا چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پرحملہ،فیصل واوڈا کا سنسنی خیزانکشاف، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 18 بےایمان لیڈروں کیلئے بہت مشکل وقت آگیا ہے، اب پاکستان کے عوام راج کریں گے۔  نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم تو پارٹی لیس ہیں، ہمیں ہمارے لیڈر نے کہیں کا نہیں چھوڑا، پاکستان کو تباہی پر لانے والے عوام کو بیروزگار کرنے والے سیاستدان ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج چیف جسٹس پاکستان نے زبردست آغاز کیا ہے، نئے چیف جسٹس کے آغاز کے 10 دن دیکھنے کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ن لیگ نے بھی قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کیا تھا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے بیانیہ بنایا تھا کہ نئے چیف جسٹس ان کی فرمائش پوری کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button