پاکستان
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پاکستان پہنچ گئے
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کرنے کیلئےوکلا درخواستوں پر نوازشریف کے دستخط کروائیں گے
اسلام آباد (کھوج نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ نوازشریف پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کرنے کیلئےوکلا درخواستوں پر نوازشریف کے دستخط کروائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اسلام آباد ائیرپورٹ کے سٹیٹ لاونج میں پہنچ کر آرام کریں گے جس کے بعد وکلا ان سے دستخط لیں گے۔ لیگل ٹیم سابق وزیراعظم کو ریفرنسز سے متعلق بریفنگ بھی دے گی۔