پاکستان

مسلم لیگ ن کے لئے آزاد کشمیر سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

چوہدری محمدعزیز کا انتقال آج صبح اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، اسلام آباد میں نمازہ جنازہ کے بعد چوہدری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ روانہ کردی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے لئے آزاد کشمیر سے افسوسناک خبر سامنے آگئی ‘ آزادکشمیرکے سابق قائم مقام وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن چوہدری محمد عزیز انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمدعزیز کا انتقال آج صبح اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، اسلام آباد میں نمازہ جنازہ کے بعد چوہدری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ روانہ کردی گئی۔ نمازجنازہ میں رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، سابق وزرائے اعظم سردارتنویر الیاس، سردار عتیق اور یعقوب خان بھی شریک ہوئے۔ چوہدری عزیز 3 بار ممبر اسمبلی اور سینئر وزیر رہے، ایک بار قائم مقام وزیراعظم بھی رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button