پاکستان

مسلم (ن)لیگ سےحکومت نہیں چل رہی، صدر زرداری جلال میں آگئے،حکومت بنانے اورگرانےکی تیاریاں؟

آصف علی زرداری نے اتحادی جماعت مسلم (ن)لیگ پرکڑی تنقید کرتےہوئےکہا کہ (ن) لیگ سے حکومت نہیں چل رہی۔ آئی ایم ایف سے قرضے لےکر عوام کا امتحان لیا جا رہا ہے

لاہور(کھوج نیوز)مسلم (ن)لیگ سےحکومت نہیں چل رہی، صدر زرداری جلال میں آگئے،حکومت بنانے اورگرانےکی تیاریاں؟رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم (ن) لیگ سے حکومت نہیں چل رہی ہے ہم حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اورگرانا بھی آتی ہے۔ لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اتحادی جماعت مسلم (ن)لیگ پرکڑی تنقید کرتےہوئےکہا کہ (ن) لیگ سے حکومت نہیں چل رہی۔ آئی ایم ایف سے قرضے لےکر عوام کا امتحان لیا جا رہا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم حکومت بنانا جانتے ہیں تو گرانا بھی جانتے ہیں۔

آصف زرداری نےکہا پارٹی کارکنوں کوتیارکرتے ہوئےکہاکہ اب میں خود میدان میں آگیاہوں، ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی بلکہ باہرنکلنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایک سابق وزیراعظم جومیں میں کرتا تھا آج جیل میں بیٹھا ہے۔ کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کےمقابلےکی نہیں ہے، پارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button