مصنوعی مہنگائی او رذخیرہ اندوزی،وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصلہ کن احکامات جاری کردئیے
مریم نوازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلیو ں او ربازاروں میں تجاوزات کی اجازت نہیں دی جا سکتی
لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں
پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،اس موقع پر
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لئے قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی او رذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لئے مجاز اتھارٹی کا قیام ناگزیر ہے- انھوں نے مزید کہا کہ ہر سیکٹر میں سٹرکچرل ریفارمز متعارف کرا رہے ہیں –
مریم نوازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلیو ں او ربازاروں میں تجاوزات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انھوں نے کہا کہ
صوبائی، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ او رتحصیل کی سطح پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹیز قائم ہوں گی۔ بریفنگ کے دوران ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ بنے گا۔ تحصیل کی سطح پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔ ہیرنگ آفیسر تحصیل کی سطح پر اپیل سن کر فیصلہ دے گا۔ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی مہنگائی کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کرے گی۔
تحصیل میں انفورسمنٹ افسر سمیت 40 اہلکار اشیائے صرف کے نرخ کی مانیٹرنگ اور کارروائی کریں گے۔ عوام کی شکایات پر بھی گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی ممکن ہوگی۔ غیر منقولہ تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لئے تحصیل کی سطح پر کارروائی جاری رکھے گا۔ تحصیل کی سطح پر چار ایپلٹ فورم پر فیصلے کے لئے ٹائم لائن مقرر ہوگی۔
مووایبل تجاوزات کو ہٹا کر گلیاں بازار وسیع کیے جائیں گے۔ اجلاس میں سینیٹرپرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، آئی جی،سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔