پاکستان
مظاہروں کی کال،کارکنوں کو قومی اداروں کےخلاف اکسانا بانی پی ٹی آئی کو مہنگا پڑگیا
پولیس نےگزشتہ روزتحریک انصاف کےلیاقت باغ مری روڈ احتجاج کال پربانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف 2 نئےمقدمات درج کرلیے
راولپنڈی(کھوج نیوز)پولیس نےگزشتہ روزتحریک انصاف کےلیاقت باغ مری روڈ احتجاج کال پربانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف 2 نئےمقدمات درج کرلیے. عمران خان کےخلاف دہشت گردی ایکٹ 7 اے ٹی اے کی دفعہ کےتحت مقدمات کا اندراج کیاگیا جبکہ مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی نامزد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل سےمظاہروں کی کال دی اورکارکنوں کو قومی اداروں کے خلاف اکسایا۔
نئے مقدمات تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ سول لائن پولیس نے درج کیے جن میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دو دفعات جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔ پنجاب حکومت، قومی اداروں پر تنقید، توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو اور پتھراؤ کے بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔