پاکستان

معاشی ترقی کے منصوبے،کمیٹی بنادی گئی،ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارسربراہ ہوں گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے تشکیل دی گئی اورڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکو 7 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے

اسلام آباد ( کھوج نیوز) ملک میں خود انحصاری پرمبنی معاشی ترقی کے منصوبے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے تشکیل دی گئی اورڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکو 7 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی میں وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات، وزیر مملکت ریونیو و توانائی شامل ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآڈینیٹربھی کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی برطانوی اکانومسٹ سٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی، کمیٹی معاشی پلان کے مسودے اور مختلف شعبوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی۔برطانوی معیشت دان بھی رائے کیلئے دستیاب ہوں گے، کمیٹی مزید ارکان کا تقرر کر سکے گی جبکہ خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کا کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button