پاکستان
معافی نامہ پھاڑ دیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ کیا ہوگا؟ کہانی کھل گئی
چوہدری پرویز الٰہی کو کسی صورت میں معافی نہیں دی جائے گی اور ان کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے معافی نامہ پھاڑ دیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی 16 ایم پی او کے تحت عدالت کے باہر سے گرفتاری کس کے لیے پیغام تھا، کہانی کھل گئی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے فیصلوں پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کی ہر معاملے میں معاونت کی انہیں لاہور کی عدالتوں سے بارہا ریلیف دلوایا گیا جبکہ اعلیٰ عدلیہ میں بھی چوہدری پرویز الٰہی کے بہت سے ہم خیال ججز موجود ہیں جن میں مظاہر علی نقوی سرفہرست ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو کسی صورت میں معافی نہیں دی جائے گی اور ان کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے معافی نامہ پھاڑ دیا گیا۔