پاکستان

معصوم لوگوں کو نشانہ بنانےوالوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے،وزیرِاعلیٰ بلوچستان کی گھن گرج

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پختون کو نہیں، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے

کوئٹہ(کھوج نیوز) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔  بلوچستان کابینہ کا وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پختون کو نہیں، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل اسمبلی کے اجلاس میں یکسو اور متفق ہو کر دہشت گردی واقعات کی مذمت کی گئی، مٹھی بھر دہشت گرد آسان ہدف ڈھونڈ کر حملے کرتے ہیں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے ہارورڈ اور آکسفورڈ سمیت دنیا کے اعلیٰ اداروں میں بھجوا رہے ہیں، دہشت گرد تنظیمیں نوجوانوں کو تخریب کاری کی جانب راغب کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ فیصلہ بلوچستان کےعوام نے کرنا ہے،گڈ گورننس کےذریعےعوام کودرپیش مسائل حل کریں گے، پائیدار ترقی کےلیےدرست سمت کا تعین ضروری ہے، ہم نےاس بلوچستانی کے لیے کام کرنا ہے جو سردی میں ٹھٹھرتا اور گرمی میں جھلستا ہے۔ وزیرِاعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزراء، چیف سیکریٹری اور سیکریٹریز تمام اضلاع کا دورہ کریں۔ بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button