مقبولیت ہو تو ایسی … گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب
گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں: صحافی صابر شاکر
راولپنڈی (کھوج نیوز) مقبولیت ہو تو ایسی…… گوگل میپ پر اڈیالہ جیل سرچ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں صحافی صابر شاکر نے لکھا کہ گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان جنہیں جیل میں تقربا ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔