پاکستان

ملتان میں یوسف رضا گیلانی کی جیت مشکوک، گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی

میری جیت کو شکست میں تبدیل کر دیا گیا اور ہمیں فارم 47 تک رسائی نہیں دی گئی' ہماری قیادت نے وفاق میں مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت بن کر ہمارے منہ بند کروا دیئے گئے

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ملتان میں جیت مشکوک قرار دے دی گئی، پیپلز پارٹی پنجاب کے ایک سینئر رہنماء نے کہا ہے کہ سال رواں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کو شکست ہوئی تھی لیکن بعد ازاں ان کی شکست کو جیت میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ میری جیت کو شکست میں تبدیل کر دیا گیا اور ہمیں فارم 47 تک رسائی نہیں دی گئی۔ ہماری قیادت نے وفاق میں مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت بن کر ہمارے منہ بند کروا دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت پنجاب میں ہمارے اراکین اسمبلی کو نظر انداز کر رہی ہے۔ ہمیں ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے جا رہے ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں جو وعدے کیے گئے تے ان پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ واضح ہو کہ یوسف رضا گیلانی کی جیتی ہوئی سیٹ سے استعفیٰ کے بعد اس حلقہ کا انتخاب ان کے بیٹے نے جیتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button