پاکستان

ملت ایکسپریس واقعہ، جاں بحق ہونیوالی خاتون کی پوسٹمارٹم رپورٹ، نیا کٹا کھل گیا

خاتون کی موت حادثاتی ، خاتون کے جسم پر زخموں کے 5 نشانات پائے گئے ہیں 'خاتون کی موت ہڈیاں ٹوٹنے اور زیادہ خون بہہ جانے سے ہوئی: پوسٹمارٹم رپورٹ

بہاولپور(کھوج نیوز) ملت ایکسپریس سے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس کے بعد ایک نیا کٹا کھل گیا ہے اور سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی، بعد ازاں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے متاثرہ خاتون کی لاش ملی تھی۔خاتون کی لاش ملنے کے بعد ان کی موت معمہ بن گئی تھی تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی موت حادثاتی ہے، خاتون کے جسم پر زخموں کے 5 نشانات پائے گئے ہیں جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون کی موت ہڈیاں ٹوٹنے اور زیادہ خون بہہ جانے سے ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button