پاکستان

ملکی ترقی کا نسخہ کس کے پاس ؟ مریم اورنگزیب نے بڑا بیان داغ دیا

ملکی ترقی کا نسخہ صرف اور صرف نواز شریف کے پاس، قائد ن لیگ واپس آ کر مہنگائی ختم کریں گے، 21 اکتوبر کو سابق وزیراعظم اپنا ویژن دیں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، ماینٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کا نسخہ صرف نواز شریف کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ9ء مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا، جو لوگ آج جیل میں ہیں اللہ کی پکڑ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی عدالت میں جھوٹے مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم مریم اورنگزیب نے کہا کہ سولہ ماہ میں شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آ کر مہنگائی ختم کریں گے، اکیس اکتوبر کو نواز شریف اپنا ویژن دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button