پاکستان

ملکی ترقی کے لئے کونسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے؟ سہیل وڑائچ نے واضح کر دیا

وقت آگیا ہے ہر خاص و عام، مقتدرہ اور عوام، سیاست دان اور اصلاح پسند اس بات کو مان لیں کہ ملک کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ متفقہ آئین ہی ہے

لاہور(کھوج نیوز) ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کون سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے؟ سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے واحد راستہ بتا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ہر خاص و عام، مقتدرہ اور عوام، سیاست دان اور اصلاح پسند اس بات کو مان لیں کہ ملک کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ متفقہ آئین ہی ہے، عدلیہ آمرانہ اور عوام مخالف تشریحات کی بجائے جمہوری آزادیوں اور عوامی خواہشات پر مبنی ترقی پسندانہ راستے کھولیتاکہ آئین کے اندر لوگوں کو جو حقوق حاصل ہیں انکے ثمرات ان تک پہنچیں۔ انقلاب کی کنفیوزڈ آوازیں ہمارے جمہوری اور آئینی راستے کو کھوٹا کررہی ہیں۔ فی الحال ریاست کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مفاہمت اور مصالحت کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ پارلیمان یہ راستہ بخوبی نکال سکتی ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں اسی فورم پر مذاکرات کو آگے بڑھائیں، مستقبل کے سیاسی منظر نامیکیلئے سیاسی جماعتیں ایک نئے چارٹر پر متفق ہو جائیں جس میں عدلیہ کی آزادی، میڈیا کی آزادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے متفقہ عہد کیا جائے مقتدرہ کوبھی پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنیآئینی کردار تک محدود رہنا چاہیے، اصل بات یہ ہے ہم متفقہ آئین کے ذریعے ضروری لائحہ عمل تو بنا چکے ہیں اب مسئلہ صرف اس کو تقدیس دینے اور اس پر مکمل عمل کرنے کا ہے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ ملک کے مسئلوں کا حل انقلاب نہیں صرف اور صرف دستور ہی ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button