پاکستان
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ، 8 مارچ تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر13 ارب 15 کروڑ ڈالر رہیں گے
کراچی( کھوج نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 مارچ تک 13 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.72 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.91 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.41 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.23 ارب ڈالر رہے۔