پاکستان

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت حکومت کو پابند کرے کہ مستقبل میں انٹرنیٹ کو شٹ ڈاؤن نہ کیا جائے' عدالت انٹر نیٹ کی بندش کو کالعدم قرار دے: ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی تحریر

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی سے وابستہ کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں’ درخواست گزار کا مؤقف سامنے آگیا۔

درخواست گزار کے مطابق پاکستان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پرانٹرنیٹ کوسلوکردیا گیا ہیں۔ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی سے وابستہ کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی پرجا رہی ہے پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر کوتباہ کیا جا رہا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت حکومت کو پابند کرے کہ مستقبل میں انٹرنیٹ کو شٹ ڈاؤن نہ کیا جائے۔ عدالت انٹر نیٹ کی بندش کو کالعدم قرار دے۔ درخواست پرسماعت کل جسٹس شکیل احمد کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button