پاکستان
ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا’ 11مریضوں کی حالت تشویشناک
ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورنا کے مزید 26مریض سامنے آگئے' مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ90 فی رہی : رپورٹ
اسلام آباد ( آن لائن ) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورنا کے مزید 26مریض سامنے آگئے ۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 2ہزار 875ٹیسٹ کئے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 26 مریض رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ90 فی رہی ، ملک بھرمیں کورونا وائرس 11 مریضوں کی حالت تشویشناک رہی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 5مریض رپورٹ ہوئے ،لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13مریض رپورٹ ہوئے ۔