پاکستان

ملک میں سردی بڑھتے ہی گیس کی طلب میں اضافہ ہوگیا

سوئی سدرن کے پاس 800 جبکہ سوئی نادرن کےپاس 700 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہے، طلب پوری کرنے کیلئے درآمدی ایل این جی گھریلوصارفین کو دی جائے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک میں سردی بڑھتے ہی گیس کی طلب میں اضافہ ہوگیا۔ گیس کی طلب 2200 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ گئی۔ ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق اس وقت قدرتی گیس کی دستیابی 1500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ گیس کی طلب 2200 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ گئی۔

سوئی سدرن کے پاس 800 جبکہ سوئی نادرن کےپاس 700 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہے، طلب پوری کرنے کیلئے درآمدی ایل این جی گھریلوصارفین کو دی جائے گی۔ اس وقت 1000 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے، درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو دینےسے 50 فیصد قیمتیں بڑھنےکا امکان ہے۔

لوڈ مینجمنٹ کے تحت صارفین کو صبح 5 سے رات 10بجے تک گیس دی جا رہی ہے، ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق سردی مزید بڑھنے سے صرف 8 گھٹنے گیس فراہم کی جائے گی۔ ناشتے اور دو وقت کھانے کے وقت گیس دی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button