ملک میں مارشل لا لگنےکا خدشہ،سعدیہ عباسی نے اپنی ہی جماعت کی بینڈ بجادی
ہم یہ کیسے گوارہ کرسکتے ہیں کہ اس ملک کے عام شہریوں کے لئے مقدمات کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوں

اسلام آباد(کھوج نیوز)ملک میں مارشل لا لگنے کےخدشہ،سعدیہ عباسی نے اپنی ہی جماعت کی بینڈ بجادی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے ملک میں مارشل لا لگنے کے خدشہ کا اظہار کردیا، نون لیگی سینیٹر سعدیہ عباسی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں ،عوام کی نمائندگی کرتے ہیں پھر ہم یہ کیسے گوارہ کرسکتے ہیں کہ اس ملک کے عام شہریوں کے لئے مقدمات کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوں ،واضح ہوکہ سعدیہ عباسی نے اسی قسم کے خیالات کا اظہار سینٹ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں بھی کیا تھا ۔
پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائلز کا مطلب پارلیمنٹ کو اسٹیبشمنٹ کے آگے جھکانے جیسا ہوگا جبکہ اسٹیبلشمنٹ ایک ایسا ادارہ ہے جیسے ہمیشہ پارلیمان کے سامنے جواب دہ ہونا چاھئے۔