پاکستان

ملک چلانے کیلئے پرانے طریقہ کو چھوڑ کر نئے فیصلے کرنا ہوں گے’ بلاو ل بھٹو

ملک میں مہنگائی سے وارداتوں میں اضافہ ، کیا انکو اندازہ نہیں تھا کہ وہ واپس آکر پاک افواج کے اوپر حملہ کریں گے، پارلیمنٹ سے پوچھے بغیر فیصلے لیں گے تو ایسا ہی ہوگا

سکھر (ماینٹرنگ ڈیسک) ملک چلانے کا پرانا طریقہ چھوڑنا چاہیے، اسلام آباد میں ہونے والے فیصلوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے،ملک میں مہنگائی،بے روزگاری اور غربت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے بھی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، کیا انکو اندازہ نہیں تھا کہ وہ واپس آکر پاک افواج کے اوپر حملہ کریں گے، پارلیمنٹ سے پوچھے بغیر فیصلے لیں گے تو ایسا ہی ہوگا، اب پرانی سیاست کو چھوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوری وہ کرتے ہیں جہاں سے بجلی بنتی ہے، بجلی کا بل ایسا آتا ہے جیسے 24 گھنٹہ استعمال کی ہو، ہمارے یہاں تو 16 سے 18 گھنٹے بجلی ہوتی ہی نہیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ معیشت برے حالات سے گذر رہی ہے جس کے اثرات سب پر مرتب ہورہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ جو پی ٹی آئی چیئرمین نے معاہدے کیے اس کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button