ملک کوڈیفالٹ سےبچایا اب عوام کوڈیفالٹ سےبچانا بھی ہمارا بڑا امتحان،نوازشریف نےشہبازحکومت کو ٹاسک دیدیا
سابق وزیراعظم نےکہا کہ ملک کوڈیفالٹ سےبچانا، معاشی استحکام واپس لانےکےلیےسیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کا ثبوت ہے
لاہور(کھوج نیوز)ملک کوڈیفالٹ سےبچایا اب عوام کوڈیفالٹ سےبچانا بھی ہمارا بڑا امتحان،نوازشریف نےشہبازحکومت کو ٹاسک دیدیا۔رپورٹ کےمطابق سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن) کےصدرنوازشریف نےکہا ہےکہ ملک کوڈیفالٹ سےبچایا اوراب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔ صدر(ن) لیگ نوازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن لاہورمیں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں عوام کو مہنگائی خاص طور پربجلی کےمہنگے بلوں میں ریلیف دینے پر غور کیا گیا۔
اپنےخطاب میں صدر(ن) لیگ نوازشریف نےکہاکہ مہنگےبجلی کےبل عوام کےلیےناقابل برداشت ہیں،پی ٹی آئی کی لائی تباہی منہگائی اورمہنگےبل لائی، عوام ہم سےریلیف کی توقع کرتےہیں۔ انکا کہنا تھاکہ یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے، مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے۔
سابق وزیراعظم نےکہا کہ ملک کوڈیفالٹ سےبچانا، معاشی استحکام واپس لانےکےلیےسیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کا ثبوت ہے۔ انہوں نےیہ بھی کہاکہ مسلم لیگ (ن) نےہمیشہ مشکلات سےراستہ نکالا ہے، اب عوام کوڈیفالٹ سےبچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےپارٹی صدرکوقومی معاشی ایجنڈے کےخدوخال سےآگاہ کیا۔
قومی معاشی پلان کوحتمی شکل دینےکےبعد وزیراعظم پارٹی صدرکوبریف کریں گے۔ اجلاس کےدوران گفتگوکرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ ملک کےتمام مسائل کےحل کےلیےایک جامع معاشی ایجنڈا تیارکرلیا ہے۔