ملک کو معاشی بحران میں مبتلا کرنے کا ذمہ دار کون؟ سعد رفیق نے دو ٹوک الفاظ میں نام بتا دیئے
ملک کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے ذمہ دار سابقہ اسٹیبلشمنٹ ، مارشلائی ادوار اور کچھ سیاسی جماعتوں کی مصلحت پسندی اور لاپرواہی کارفرماتھی

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملک کو درپیش معاشی بحران کا ذمہ داری کس کو ٹھہرایا’ سابق وفاقی وزیر نے یہ بات کہاں اور کب کہی، تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ ملک کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے ذمہ دار سابقہ اسٹیبلشمنٹ ، مارشلائی ادوار اور کچھ سیاسی جماعتوں کی مصلحت پسندی اور لاپرواہی کارفرماتھی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج حکومت پاکستان قومی اثاثے فروخت کرنے پر مجبور ہے ملک ان حالات سے محض چند دنوں میں ہی دو چار نہیں ہوا بلکہ پے در پے آنے والے مارشل لاء نے گذشتہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو اقتصادی بحران کے دہانے پر پہنچایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم قومی ایئر لائن کی نجکاری کرنے پرمجبور ہیں اور ایئر پورٹس کو 15، 15سالوں کے لئے آئوٹ سورس کر رہے ہیں بعض سیاسی جماعتیں بھی عوام کو بے روز گاری اور مہنگائی کی اذیت سے دو چار کرنے کی ذمہ دار ہیں۔