ممبر پارلیمنٹ و سینیٹ کیلئے بری خبر، بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد، بڑی شرائط کا اعلان
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران کو سرکاری یا غیر سرکاری دورہ پر بیرون ملک جانے کے لئے بیان حلفی دینا ہوگا: وزارت خارجہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دی
اسلام آباد(کھوج نیوز) اراکین اسمبلی اور سینیٹ کے لئے بری خبر آگئی، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے باہر جانے پر پابندی لگا کر بڑا سب کو چونکا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہلخانہ جو بیرون ملک سیاسی پناہ لینے چاہتے ہیں اس میں اہم ڈویلپمنٹ سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی پاکستان پارلیمنٹ کے ارکان بیان حلفی دیئے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتا ہے۔ ایسا بیان حلفی جو کہ اس کے رشتہ دار یا وہ خود باہر جا سیاسی پناہ نہیں مانگے گا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن جاری کی وجوہات کیا ہے اور اس کی نوبت کیوں پیش آئی اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے بعد وزارت خارجہ کے سیکرٹری نے دستخط کر کے پارلیمنٹ کو ایک نوٹیفکیشن بھیجا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کے سینئر آفیسر جس نے پارلیمنٹ کا سہارا لیتے ہوئے سفارشات اور منظوری لیٹر حاصل کیا تھا اور وہ ایک سرکاری وزٹ پر یورپ ایک اہم میٹنگ کے لئے گئے تھے اور اس دورہ پر وہ اپنے پورے خاندان کو ساتھ لے گئے تھے یہ رواں سال 2024ء کے ماہ مارچ میں ہوا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سرکاری آفیسر کے بیوی بچوں نے سوئٹزر لینڈ میں سیاسی پناہ لینے کے لئے درخواست دے دی جس کے بعد دورہ پر جانے والا سینئر آفیسر وطن واپس آگیاجس کے بعد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کو اس تمام معاملات کا علم ہوا تو انہوں نے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا اور اس آفیسر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا یہ آفیسر پارلیمنٹ کے اعلیٰ افسران کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں ان رشتہ داروں نے سوئٹزر لینڈ میں یہ سب کچھ کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران کو بیان حلفی دینے کی بات کی گئی ہے اس نوٹیفکیشن میں یہ لکھا گیا ہے کہ کوئی بھی سینیٹ یا قومی اسمبلی کا ممبر یا اس کے رشتہ دار جو بھی آفیشل اور ان آفیشل ویزہ پر باہر جانا چاہتے ہیں ان کو پہلے بیان حلفی دینا پڑے گا کہ وہ کسی بھی ملک میں جا کر سیاسی یا کسی بھی اور کی پناہ نہیں مانگیں گئے۔