پاکستان

منتخب حکومتوں میں اتنا دم خم نہیں کہ نگران سیٹ اپ کا اعلان کرسکیں،ندیم افضل چن نےپیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کو رگڑا لگا دیا

پیپلزپارٹی کےرہنما ندیم افضل چن نےاپنےایک بیان میں کہا ہے کہ 2008بعد کوئی ایک نگران حکومت اپوزیشن لیڈراور وزیراعظم نےخود منتخب نہیں کی

لاہور(ویب ڈیسک)منتخب حکومتوں میں اتنا دم خم نہیں کہ نگران سیٹ اپ کا اعلان کرسکیں،ندیم افضل چن نےپیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کو رگڑا لگا دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما ندیم افضل چن نےاپنےایک بیان میں کہا ہے کہ 2008بعد کوئی ایک نگران حکومت اپوزیشن لیڈراور وزیراعظم نےخود منتخب نہیں کی آخرمیں 22ویں گریڈ کا ایک بیوروکریٹ فیصلہ کرتا ہےتویہ ججزمعاملے پرراضی کیسےہونگے، ندیم افضل چن نےسوال کرتےہوئےکہاکہ کیا اس تلخ حقیقت کو فراموش کیا جا سکتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہی پس پردہ رہ کرمملکت کےانتظامی امور چلاتی آئی ہےاگرماضی میں یہ سب ہوتا رہے گا تو آئندہ بھی یہ سب کچھ ایسےہی چلتا رہےگا ،ندیم افضل چن نےکہا کہ موجودہ حکومت میں بھی اتنا دم خم نہیں کہ جب اس کی آئینی مدت پوری ہوگی تو اپنےبل بوتے پرنگران حکومت کا اعلان کرپائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button