پاکستان

منشیات کا استعمال،سابق مشیر اپنے ہی وزیراعلیٰ سندھ کو لے ڈوبے

سردار اسماعیل ڈاہری نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ داخلہ سندھ کی ایماء پر ان کے بھتیجے ایس ایس پی نے مجھے گرفتارکیا۔

کراچی(کھوج نیوز)منشیات کا استعمال،سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ کو لے ڈوبے۔رپورٹ کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ داخلہ سندھ کی ایماء پر ان کے بھتیجے ایس ایس پی نے مجھے گرفتارکیا۔ حیدر آباد میں مقامی عدالت کے احاطے میںسردار اسماعیل ڈاہری نے کہا کہ کلاشنکوف اور منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے رات بھر تھانے اور سی آئی اے دفتر میں رکھا گیا۔

دوسری جانب اسماعیل ڈاہری اور عنایت اوڈھو کو سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو 3 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کی گرفتاری سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے 5 کلو چرس، کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button