پاکستان
منصورعلی شاہ آگئےتوحکومت گھرچلی جائےگی،خاتون تجزیہ کار عاصمہ شیرازی کےہنگامہ خیزانکشافات
سینئرخاتون تجزیہ کارعاصمہ شیرازی نےانکشاف کیا ہےکہ بات مختلف یوں ہےکہ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ آئینی عدالتیں بنیں جبکہ مولانا فضل الرحمان چاہتےہیں کہ آئینی عدالت ضرور بننی چاہئے
کراچی( ویب ڈیسک )سینئرخاتون تجزیہ کارعاصمہ شیرازی نےانکشاف کیا ہےکہ بات مختلف یوں ہےکہ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ آئینی عدالتیں بنیں جبکہ مولانا فضل الرحمان چاہتےہیں کہ آئینی عدالت ضرور بننی چاہئے،البتہ ہماری اطلاعات کے مطابق ڈرافٹ میں جوملٹری کورٹس کی متنازع شقیں تھیں وہ پیپلزپارٹی اورمولانا فضل الرحمان نےنکال دی ہیں۔ عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ عمران خان اس کا عندیہ دے سکتےہیں کہ اگرمنصورعلی شاہ آگئے تو وہ الیکشن آڈٹ کی بات کریں گے اور حکومت گھر چلی جائے گی۔