منی بجٹ آئیگا یا نہیں؟ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ شہریوں کیلئے چونکا دینے والی خبر آگئی
منی بجٹ نہیں آئیگا، ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب برقرار رہے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پرجنرل سیلزٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا: وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف میں اتفاق
اسلام آباد(کھوج نیوز) منی بجٹ 2024ء پیش کیا جائے گا یا نہیں؟ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے شہریوں کیلئے چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ منی بجٹ نہیں آئیگا، ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب برقرار رہے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پرجنرل سیلزٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کوگراس فنانسنگ اور ڈیبٹ میچورٹی، حکومتی سطح پرڈیجٹلائزیشن، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اقدامات کے بعد ریونیو وصولیوں میں بہتری پربھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان متعدد نکات پر اتفاق رائے ہوگیا جس میں یہ بھی شامل ہے کہ منی بجٹ نہیں آئے گا اور 12 ہزار970 ارب کا ہدف برقراررہے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پرجنرل سیلزٹیکس بھی نہیں لگایا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ تاجردوست اسکیم میں کچھ تبدیلیوں پربات چیت متوقع ہے، تین ماہ میں ریٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا اور رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ کر6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح 8.8 سیبڑھ کر10.3فیصدہونیپرآئی ایم ایف مطمئن ہے اور آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی گئی ہے کہ زرعی شعبے سے ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہوجائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف مشن کو مقامی قرض پربریفنگ دی، آئی ایم ایف کی طرف سے مقامی قرض سے متعلق اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اورمعاشی ٹیم کیدرمیان آج مذاکرات کے2 دورہوئے، وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف مشن کے درمیان مقامی قرض پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔