پاکستان

من پسند آئنی ترامیم کا معاملہ ،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کےدرمیان ایک بارپھرمحاذ آرائی شروع ہوگئی

صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گ

کراچی(کھوج نیوز)قومی اسمبلی اور سینٹ میں من پسند آئنی ترامیم کا معاملہ ،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان ایک بارپھرمحاذ آرائی شروع ہوگئی ۔کھوج نیوزرپورٹ کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف اراکین قومی اسمبلی کے اعزازمیں عشائیہ دیں گے۔ عشائیےمیں پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو شریک ہوں گے۔ عشائیےمیں پی پی پی کےقانون ماہرین اور اراکین قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ اراکین قومی اسمبلی کو آئندہ چندروزمیں ہونے والی اہم قانون سازی کےبارے میں بریفنگ دی جائےگی۔دوسری جانب وزیر اعظم ہاس میں وزیر اعظم شہبازشریف آج (ن) لیگ اوراتحادی جماعتوں کےاراکین کوعشائیہ دیں گے۔ دونوں عشائیوں میں حکومتی ارکان کی تعداد کا مظاہرہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں اتحادی حکمران جماعتیں ایک دوسرے پر سبقت لیجانےکی دوڑمیں شریک ہیں دونوں ہی جماعتیں اپنی من پسند آئینی ترامیم لانا چاہتی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button