موجودہ حکومت صحافیوں کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا
صحافیوں کے لیئے ہیلتھ انشورنس کے اجراء کا عمل قابل ستائش ہے۔جس سے ملک بھر کی صحافی برادری مستفید ہو گی،وزیر اطلاعات ونشریات
شیخوپورہ(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہے صحافیوں کے لیئے ہیلتھ انشورنس کے اجراء کا عمل قابل ستائش ہے جس سے ملک بھر کی صحافی برادری مستفید ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے صحافیوں کے سپہ سالار شہباز احمد خان گروپ لیڈر پریس کلب شیخوپورہ و صدر اے پی این اے پنجاب کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کی حکومت سیاسی تاریخ کی بدترین حکومت تھی جس نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف نے آپنی کابینہ کے ساتھ ملکر انتھک محنت کے ساتھ کام جس کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور پاکستان کو ڈیفالٹ دیکھنے والوں کے ناپاک عزائم بھی خاک میں مل چکے ہیں پاکستان انشائاللہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف شریف کی قیادت میں حکومت بنائے گی صحافیوں کے لیئے ہیلتھ انشورنس کا آن لائن اجراء کر دیا جس ملک بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔
شہباز احمد خان گروپ لیڈر پریس کلب شیخوپورہ و صدر اے پی این اے پنجاب و مرکری رہنماؤں نے شیخوپورہ سمیت ملک بھر کے علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیئے آئندہ حکومت میں آ کر صحافی کالونی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس پر شہباز احمد خان اور وفد میں رہنماؤں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب کا شکریہ ادا کیا ۔