موجودہ لیڈرشپ کا بانی پی ٹی آئی کوباہرنکالنےکا ارادہ ہی نہیں،علیمہ خان بھڑک اُٹھیں
علیمہ خان نے پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے
ترنول(کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ترنول میں پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہونے پر پارٹی قیادت کیخلاف کھل کر بول پڑیں۔ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے،اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا؟
علیمہ خان کاکہناتھاکہ صبح ساڑھے 7بجےاڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیسےممکن ہوسکتی ہے؟کسی کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی پی ٹی آئی سے جلسہ ملتوی کروایا، کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی پی ٹی آئی سے فیصلہ کروا دیا۔ علیمہ خان نے کہاکہ موجودہ لیڈرشپ کا بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا ارادہ ہی نہیں ہے،پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا؟یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی پی ٹی آئی کا لگا دیتے ہیں۔