پاکستان

مولانا فضل الرحمان اورعمران خان کےدرمیان دوریاں کیوں پیدا ہوئیں؟وجہ سامنے آگئی

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے مختلف نوعیت کی ضمانتیں اور گارنٹر حاصل کرنا چاہتے تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان دوریاں کیوں پیدا ہوئیں؟وجہ سامنے آگئی ۔رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پی ٹی کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے حق میں تھے تاہم انھوں نے گارنٹر نا ملنے کی وجہ سے کنارہ کشی اختیارکرلی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے مختلف نوعیت کی ضمانتیں اور گارنٹر حاصل کرنا چاہتے تھے تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا کو کھل کر بتایا تھا کہ وہ عمران خان کی کسی قسم کی گارنٹی نہیں دے سکتے جس پر مولانا نے حکومت سے رابطے استوار کر لئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button