پاکستان

مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلامقابلہ جےیو آئی کےامیرمنتخب

جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال کے لیے بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں

پشاور(کھوج نیوز)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ جے  یو آئی کے امیر منتخب ہو گئے۔  جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال کے لیے بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں۔  مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔ 

یاد رہےکہ چند روزقبل مولانا فضل الرحمان کےبھائی مولانا عطاء الرحمان جےیو آئی خیبرپختونخوا کے امیر منتخب ہوئے تھے۔ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button